ہارمون ٹیکوں پر پابندی کے بعد کراچی میں دودھ کی پیداوار میں کمی آگئی


کراچی (24نیوز) ہارمون ٹیکوں پر پابندی کے بعد شہرقائدمیں دودھ کی پیداوار میں کمی آگئی جبکہ بیوپاریوں نے کمشنر کراچی سے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی احکامات پر خطرناک بیماریوں کا سبب بننے والے ہارمون ٹیکوں پر پابندی عائد ہے جس کے ذریعے دودھ کی پیداوار میں اضافہ کیا جاتا تھا جبکہ پابندی کے بعد یومیہ دودھ کی سپلائی میں 30 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جس پر فارمرز سمیت دکاندار سب پریشان ہیں۔
ریٹیلرزکاکہنا ہے کہ کہیں دودھ ملتا نہیں اور جہاں ملتا ہے وہاں مہنگا دیا جارہا ہے شہریوں کی مانگ کیسے پوری کریں۔ دودھ کے بیوپاریوں اورقصاب نیکمشنرکراچی سے تحریری طورپر فی لیٹر دودھ کے ریٹ میں اضافہ کا مطالبہ کر دیا ہے بصورت دیگرشہریوں کو گوشت اور دودھ کی سپلائی بند کردی جائے گی۔