پاکستان نے جیت کا مزہ چکھ لیا

پاکستان نے جیت کا مزہ چکھ لیا


آک لینڈ (24نیوز)پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 48 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے 202 رنز  ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور کیویز کی پوری ٹیم 153 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کے مارٹن گپتل 26، کولن منرو 1، کین ولیم سن صفر، ٹوم بروس 11، گلین فلپس 5،کولن ڈی گرینڈ ہوم 10، بین وہیلر 30، مچل سینٹر 37 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
آک لینڈ کے ایڈن پارک گراؤنڈ میں  پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی  اور حریف ٹیم کو جیت کیلئے202رنز کا ہدف دے دیا ہے اور اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔
پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو فخر زمان اور احمد شہزاد اوپننگ کے لیے آئے اور پاکستان کو اچھا آغاز فراہم کرتے ہوئے نصف 90رنز کی شراکت قائم کی ،فخرزمان اور بابر اعظم نے نصف سینچریاں سکور کیں۔ احمد شہزاد 44 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

بعدازاں فخر زمان بھی 96 رنز کے مجموعی اسکور پر 50 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور پاکستان کے پاس سیریز بچانے کا آج آخری موقع ہے۔