مردان کی عاصمہ کے قاتل کا سراغ نہیں لگایا جا سکا

مردان کی عاصمہ کے قاتل کا سراغ نہیں لگایا جا سکا


مردان (24نیوز)قصور کی زینب کا قاتل گرفتار، مردان کی عاصمہ کے قتل کی گتھی تاحال نہ سلجھ سکی۔
تفصیلات کے مطابق عاصمہ کا قاتل تاحال گرفتار ہوسکا ہے اور نہ ہی اس کا ابھی تک کوئی سراغ لگایا جاسکا ہے، سیمپل ڈی این اے کے لیے لاہور بھیجے گئے، بارہ دن بعد بھی رپورٹ نہ مل سکی،200 سے زائد افراد کے سیمپل بھی لئے جا چکے ہیں،116 سے زائد افراد سے تفشیش مکمل کرلی گئی ہے۔
ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے اس میں زیادتی کا معاملہ واضح ہو جائے گا،رپورٹ انے کے بعد مشتبہ افراد کے سیمپل میچ کئیے جائینگے،پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ پر 30ہزار روپے خرچہ آتا ہے