پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطانزاپنے جلوے بکھیرنے کو تیار


ملتان(24نیوز) پی ایس ایل 3 میں ملتان سلطانزجلوے بکھیرنےکوتیار،ملتان کے سلطان عمران طاہرکےلاہورمیں سابق کپتان شفقت چودھری کوبھی ملتان سلطانز کی کامیابی کا یقین ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے قریب آتے ہی شائقین کرکٹ اپنی اپنی ٹیموں کی سپورٹ کے لئے تیاریاں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ شامل ہو نے والی فرنچائز ملتان سلطانز بھی اپنا لوہا منوانے کو تیارہے۔ لاہور میں جنوبی افریقن لیگ اسپنر عمران طاہر کے کپتان سابق فرسٹ کلاس کرکٹر شفقت چوہدری اور نارتھ زون کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نصیر شہزاد کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کی پی ایس ایل میں شمولیت ایک اچھا اضافہ ہے۔

دوسری جانب نوجوان کرکٹر میر حمزہ نے ملتان سلطانز کو لیگ میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس سے نوجوان کرکٹرز کو حوصلہ ملے گا۔لاہور کے نوجوان کرکٹرز اور کرکٹ آرگنائزر کو یقین ہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں ملتان سلطانز ہی کامیابی حاصل کرے گی۔