عدالتی حکم پر ہارمون انجکشنز پر پابندی,کراچی میں دودھ کی قلت پیدا ہوگئی


کراچی (24نیوز) عدالت کی جانب سے ہارمون انجکشنز پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد کراچی میں دودھ کی قلت پیدا ہوگئی، ڈیری ایند کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے کمشنر کراچی سے دودھ کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی احکامات پر خطرناک بیماریوں کا سبب بننے والے ہارمون ٹیکوں پر پابندی عائد ہے جس کے ذریعے دودھ کی پیداوار میں اضافہ کیا جاتا تھا جبکہ پابندی کے بعد یومیہ دودھ کی سپلائی میں 30 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے جس پر فارمرز سمیت دکاندار سب پریشان ہیں۔ ریٹیلرزکاکہنا تھا کہ کہیں دودھ ملتا نہیں اور جہاں ملتا ہے وہاں مہنگا دیا جارہا ہے شہریوں کی مانگ کیسے پوری کریں۔

واضح رہے کہ دودھ کے بیوپاریوں اورقصاب نےکمشنرکراچی سے تحریری طورپر فی لیٹر دودھ کے ریٹ میں اضافہ کا مطالبہ کر دیا ہے۔ بصورت دیگرشہریوں کو گوشت اور دودھ کی سپلائی بند کردی جائے گی۔