اسٹیٹ بینک کی رپورٹ، پنجاب میں دوسرے صوبوں سے زیادہ مہنگائی

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ، پنجاب میں دوسرے صوبوں سے زیادہ مہنگائی


لاہور(24نیوز) پنجاب کے شہروں میں اوسطا دوسرے صوبوں سے کافی زیادہ مہنگائی ، ملک کے 22 مہنگے ترین شہروں میں پنجاب کے شہروں کی تعداد 12 ہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق دسمبر کے دوران ملک میں مہنگائی کی اوسط شرح 4.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔تاہم ملک کے 22 شہروں میں مہنگائی کی شرح ملک کی اوسط شرح سے 4 فیصد تک زیادہ رہی۔ پاکستان کا سب سے مہنگا شہر تربت رہا۔ جہاں اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی شرح 8.5 فیصد رہی۔ فیصل آباد مہنگائی کی 7.7 فیصد شرح سے دوسرا مہنگا ترین شہررہا۔ جبکہ لاہور چھٹا مہنگا ترین شہر رہا۔ 22 مہنگے شہروں میں بلوچستان کے 6 شہر ، خیبر پختونخوا کے 3 شہر اور اسلام آباد شامل ہیں۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ 18 شہروں میں مہنگائی کی شرح ملک کی اوسط شرح سے بھی کم رہی۔ ان میں کراچی،حیدرآباد سمیت سندھ کے 8 شہر ، پنجاب کے 7 اور خیبر پختونخوا کے 3 شہر شامل ہیں۔