رائیونڈ روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن پر وزیراعلیٰ پنجاب سے 29 جنوری تک جواب طلب


لاہور(24نیوز)نیب نے رائیونڈ روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو نوٹس جاری کر دیا اور 29 جنوری کو جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے رواں ماہ میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کو دوسرا نوٹس جاری کردیا،نوٹس رائیونڈ روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن سے متعلق ہے،نیب نے متعلقہ اداروں سے رائیونڈ روڈ سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا اور وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی کہا گیا ہے کہ روڈ سے متعلق تمام دستاویزات فراہم کی جائیں۔
یاد رہے کچھ دیر پہلے ہی وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے سیال شریف میں خواجہ حمید الدین سیالوی سے ملاقات کی اور انہوں نے ختم نبوت کے معاملے پر کمیٹی بنانے کا اعلان بھی کیا ہے جس پر پیر آف سیال نے احتجاج کی کال کے ساتھ ساتھ استعفے بھی واپس لینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی خواجہ حمید الدین سے ملاقات،پیر آف سیال نے احتجاج کی کال واپس لے لی