آل راؤنڈر سہیل تنویر ہوں گے ملتان سلطانز کی امیدوں کا محور


ملتان (24نیوز) پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطانز مد مقابل ٹیموں کے ہوش اُڑانے کو تیار، ملتان سلطانز میں شامل آل راؤنڈر سہیل تنویر سلطانز کی امیدوں کا محور ہوں گے ۔

 تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں ملتان سلطانز دھماکے دار انٹر ی کے لئے تیار ہے۔ دنیا کی تمام لیگز میں بہتر ین کارکردگی کاتجربہ رکھنے والے آل راؤنڈر سہیل تنویر بھی ملتان سلطانز کا حصہ ہوں گے۔ 12 دسمبر 1984 کو راولپنڈی میں پیدا ہونے والے سہیل تنویر2ٹیسٹ ،62 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 57 ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔ سہیل تنویر دنیا بھرمیں ہونے والی لیگز کے مہنگے ترین کرکٹرز میں سے ایک ہیں۔آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن کے پلئیرآف دی ٹورنامنٹ سہیل تنویرکو یقین ہے کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل تھری میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرے گی۔

سہیل تنویرنے واضح کیا کہ وسیم اکرم کی ڈریسنگ میں موجودگی ملتان سلطانز کی کامیابی کی ضامن ہے۔ ہمارا ٹیم کمبی نیشن بہترین ہے تیسرے ایڈیشن میں کامیابی ملتان سلطانز کی ہی ہو گی۔