انتظارقتل کیس:تفتیش کے دوران پولیس کی غفلت سامنے آ گئی


کراچی(24نیوز) انتظارقتل کیس میں تفتیش کے دوران پولیس کی غفلت سامنے آ گئی ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ فائرنگ کوحادثہ ہی کہہ سکتے ہیں لیکن غلطی 100فیصداہلکاروں کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عامر فاروقی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آج شام تک نتیجے پرپہنچ جائیں گے،ان کا کہناتھا کہ ناکے پرکھڑے اہلکاروں کووردی میں ہوناچاہیے تھا،سادہ کپڑوں میں ایسالگا جیسے سارے ڈاکوہیں،انتظارگھبراگیاتھا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ 12 گولیاں بلال،6 دانیال کے پستول سے چلیں، بلال اوردانیال کاناکے پرکوئی کام نہیں تھا،ان کی موجودگی غلط تھی،عامرفاروقی نے کہا کہ ایس ایس پی مقدس حیدر کے پستول کابھی فرانزک کرارہے ہیں۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں