بچوں سے زیادتی،پریانکا چوپڑا بھی حل ڈھونڈنے نکل پڑیں

بچوں سے زیادتی،پریانکا چوپڑا بھی حل ڈھونڈنے نکل پڑیں


ممبئی (24نیوز ) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ بچوں سے زیادتی صرف بھارت میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہوتی ہے اور اس کے لئے ہمیں موثر حل نکالنا ہوگا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران پریانکا کا اپنی سماجی خدمات کے سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہناتھا کہ لوگوں کی خدمت کرنا اور ان کی مدد کرنا ان کی زندگی کا اہم حصہ ہے، انہوں نے کم عمری میں ہی سماجی خدمات میں حصہ لینا شروع کردیا تھا، ان کی فیملی کا ہمیشہ سے یہ ماننا رہا ہے کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا تعلق کہاں سے ہے؟ یا آپ کن حالات کا سامنا کررہے ہیں؟ آپ کو اپنی سماجی ذمہ داریاں نہیں بھولنی چاہئیں۔
پریانکا چوپڑانے کم عمری کی شادیوں اورچھوٹے بچے بچیوں کے ساتھ زیادتی جیسے واقعات کے بارے میں کہا کہ میں جھوٹ نہیں بولوں گی، یہ شرمناک واقعات صرف بھارت میں نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک میں ہوتے ہیں لیکن میں دیگرلوگوں کی طرح یہ نہیں کہوں گی کہ ہمیں ان مسائل کے خلاف کھڑا ہوجانا چاہئے یا سڑکوں پر آجانا چاہئے، ان مسائل کے حل موجود ہیں، بس ہمیں ان کا ادراک کرکے انہیں حل کرنے کی کوشش پر غور کرنا چاہئے۔