گوجرانوالہ: سکول میں معاشرتی بے راہ روی سے بچنے کیلئے سیمینار کا اہتمام

گوجرانوالہ: سکول میں معاشرتی بے راہ روی سے بچنے کیلئے سیمینار کا اہتمام


گوجرانوالہ (24نیوز) زینب کے بے رحمانہ قتل نے معاشرے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے گوجرانوالہ چیمبر اور پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے طلبا کی تربیت اور ان میں آگاہی کیلئے سیمینار کا اہتمام کیا۔

  گوجرانوالہ چیمبر اور پرائیویٹ اسکول کے پرنسپلز نے بچوں کو معاشرے میں پھیلتی بے راہ روی بچانے کیلئے ایک آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا۔ سیمینار میں طلباء اور طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

شرکاء نے کھل کر اپنے خیالات اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تربیت ایسی کی جائے کہ وہ گھروں، اسکولوں اور عام طور پر چلتے پھرتے خود پر پڑنے والی غلط نظر اور قدم کو پہچان کر اس کے خلاف آواز اٹھائیں۔

شرکاء نے کہا کہ والدین جہاں تک ممکن ہوسکے بچوں کو کم عمری میں سوشل میڈیا اور ٹی وی کے استعمال سے روکیں تا کہ معاشرے میں پھیلتے ہوئے گھناؤنے اقدامات پر قابو پایا جاسکے۔