رکن کے پی کےاسمبلی شاہ محمد خان کےکیس کی سماعت


اسلام آباد(24نیوز) الیکشن کمیشن میں رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی شاہ محمد خان کی رکنیت منسوخی کے کیس کی سماعت ،بابر اعوان کے دلائل، میرے موکل کو نااہل کردیا گیا جبکہ سماعت تو ابھی12 فروری کو ہونی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ شاہ محمدخان کے وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور دلائل دئیے کہ اخباروں میں مخالفین کی جانب سے خبریں لگیں کہ میرے موکل کو نااہل کردیا گیا جبکہ نااہلی پر ہائیکورٹ میں 12 فروری کو سماعت ہوگی۔ ممبر کمیشن ارشاد قیصر نے استفسار کیا کہ آپکے پاس اسٹے آرڈر ہے۔جس پر بابر اعوان نے کہا کہ اسٹے آرڈر ایک دفعہ جاری ہوتا ہے۔ درخواست گزار ملک نعیم کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ گزشتہ سماعت پر اسٹے آرڈر جاری نہیں ہوا۔بابر اعوان بولے کہ اگر کمیشن سماعت کرنا چاہتا ہے تو 2تاریخ رکھ لیں۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت22 فروری تک کر دی۔ سماعت کے بعد تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ زینب کے قاتل کی پشت پناہی میں بہت بڑا گینگ ہے۔ وفاقی وزیر اور پنجاب کی بااثر شخصیت کا نام آرہا ہے۔

بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف حکومت کا ماورائے عدالت قتل کرنا شیوہ ہے۔ اس حکومت سے مودی کو فائدہ پہنچ رہا ہے عوام کو نہیں۔