ملتان سلطانزکی لانچنگ کی تقریب 4فروری کوہوگی

ملتان سلطانزکی لانچنگ کی تقریب 4فروری کوہوگی


ملتان (24نیوز) ملتان سلطانزکی لانچنگ کی تقریب 4 فروری کوہوگی، اس کا جادو ابھی سے سر چڑھ کر بول رہا ہے،ٹیم چئیرمین ناصر شون اورایم ڈی ملتان سلطانزخضرشون بھی پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں کرکٹ کی واپسی ہورہی ہے۔ اب ملتان کے میدان بھی ہوں گے آباد۔فروری کو ہوگا بڑا مقابلہ۔ ملتان مقابلہ میں ہوں گی سلطانز الیون اور طوفان الیون کی ٹیمیں مدمقابل۔ میچ کے انتظامات کے لئے ملتان سلطانز ٹیم کے چئیرمین ناصر شون اور ایم ڈی ملتان سلطانز خضر شون دبئی سے ملتان پہنچ گئے۔ایئرپورٹ پر ملتان سلطانز ٹیم کے چئیرمین محمد ایوب شیخ نے معززمہمانوں کا استقبال کیا۔ایئرپورٹ پر معاون خصوصی ملتان سلطانز میجر(ر) احسان نیازی اور رضا ملک بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ ناصر شون اور خضر شون 4 فروری کو میچ سے قبل ہونیوالی ملتان سلطانز کی لانچنگ تقریب کے انتظامات بھی دیکھیں گے۔ ملتان سلطانزٹیم کے چئیرمین ناصر شون کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز سے اب جنوبی پنجاب کے کرکٹرز کو بھی قومی سطح پرکھیلنے کا موقع ملے گا۔ ملتان سلطانز ٹیم کے چئیرمین ناصر شون نے سٹی نیوز نیٹ ورک کاملتان سلطانز ٹیم کا پارٹنر بنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔