زینب کا قاتل 37 بنک اکاونٹس کا مالک، تفتیش نے نیا رخ اختیار کرلیا


قصور(24نیوز) زینب کے قاتل کے مبینہ طور پر 37 بینک اکاؤنٹس سامنے آنے پر کھلبلی مچ گئی۔ ممتاز قانون دان اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کیس حل ہونے کا دعویٰ غلط ہے۔ ملزم سہولت کاروں کے بغیر وارداتیں کر ہی نہیں سکتا۔

 تفصیلات کے مطابق زینب کے قاتل عمران کی گرفتاری کے بعد بھی حیرت انگیزانکشافات جاری ہیں۔ ملزم کے مبینہ طورپر37بینک اکاؤنٹس سامنے آنے پرتفتیش نے نیا رخ اختیارکرلیا ہے۔ معاملہ اتنا سنگین ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی مداخلت کرنا پڑی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما ممتاز قانون دان اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کیس حل ہونے کا دعویٰ غلط ہے۔ وہ کس بات کا جشن منارہے ہیں۔ ملزم سہولت کاروں کے بغیرایسی وارداتیں کرہی نہیں سکتا۔

ملزم عمران کے دادا نے پکڑے گئے اپنے پوتے کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کردیا۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ٹویٹ کیا ہے کہ جے آئی ٹی اسٹیٹ بنک اور فرانزک لیب کے ساتھ مل کر ملزم کے اکاؤنٹس کے بارے میں معلوم کرے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ عمران کے بنک اکاؤنٹس ہیں تو پتہ کر کے تفتیش کا حصہ بنایا جائے۔