پاک سرزمین پارٹی کا سندھ کی چھوٹی جماعتوں کے ساتھ مل کرالیکشن لڑنے کا اعلان


کراچی (24 نیوز) پاک سرزمین پارٹی کا سندھ کی چھوٹی جماعتوں کے ساتھ مل کرالیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئےمصطفیٰ کمال نے کہا ہے  کہ اگلا وزیراعلیٰ سندھ پی ایس پی سے ہو گا۔

کراچی میں کورنگی ایسوسی ایشن ٹریڈ انڈسٹری میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بانی متحدہ قومی موومنٹ تو 'را' کا ایک چھوٹا سا مہرہ ہے۔ ہم نے بائیس سالہ سازشوں کو ناکام کردیا۔ میں اسٹیبلشمنٹ کا لایا ہوا آدمی ہوتا تو دو سال پہلے ہی اپنی بات سنا کر چلا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس پی نے عوامی تحریک کی حمایت کا اعلان کر دیا

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ چین پاک اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر ہے۔ جہالت ایسے سو سی پیک کو کھا جائے گی۔ مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا کہ آئندہ الیکشن میں شہر کی 51 سیٹس پر کلین سوئپ کریں گے اور اگلا وزیراعلیٰ پی ایس پی کا ہوگا۔
اس موقع پر صدر کاٹی طارق ملک کا کہنا تھا کورنگی میں ہزاروں ایکسورٹ انڈسٹریز ہیں۔ حکومت کی جانب سے بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کے بڑھتے نرخ کاروبار پر منفی اثر ڈال رہے ہیں۔