انتظار قتل کیس میں قاتل کی بجائے لڑکیوں پر توجہ مرکوز


کراچی (24 نیوز) ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عامر فاروقی نے کہا ہے کہ انتظار قتل کیس کے حوالے سے مقدس حیدر اور مدیحہ کیانی کے بیانات قلم بند کر دیئے گئے ہیں۔

کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں نوجوان انتظار کے ماورائے عدالت قتل کا معاملہ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عامر فاروقی کے مطابق مدیحہ کیانی کے بعد ایک اور لڑکی لیلیٰ کا میڈیا پر ذکر کیا جا رہا ہے جو بے بنیاد ہے، لیلیٰ کا کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عامر فاروقی کے مطابق مقدس حیدر اور مدیحہ کیانی کے بیانات قلم بند کر دیئے گئے ہیں۔ اسلحے کی فرانزک رپورٹ پہلے ہی آچکی تھی۔ موبائل رپورٹ بھی جلد آجائے گی۔ قتل میں پولیس کی کوتاہی ہے یا نہیں تحقیقات کر رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔