متنازعہ بالی ووڈ فلم ’’پدماوت‘‘ ریلیز کردی گئی

متنازعہ بالی ووڈ فلم ’’پدماوت‘‘ ریلیز کردی گئی


ممبئی(24نیوز) بھارت میں ہدایتکار سنجے لیلابھنسالی کی تنازعات سے بھرپور فلم پدماوت آخرکار ریلیز کردی گئی۔ فلم کی نمائش پر ہندو انتہاپسند آپے سے باہر ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی تنازعات سے بھرپور فلم پدماوت کو آخرکار ریلیز کردیا گیا۔ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے راجستھان، مدھیہ پردیش، بہار سمیت کئی علاقوں میں درجنوں سینماؤں کو نذر آتش کردیا گیا۔ گھراؤ جلاؤ میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔