اٹلی برفانی طوفان کی زد میں، متعدد علاقوں میں سیاح پھنس گئے


روم (24نیوز) اٹلی کے کئی علاقے برفانی طوفان کی زد میں آگئے۔ سیاحوں کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق اٹلی کے کئی علاقے برفانی طوفان کی زد میں آ گئے۔ میدانوں، پہاڑوں پر سفید چادر تن گئی، دریاﺅں ندیوں میں پانی جم گیا۔ سفید گالوں کے گرنے سے رابطہ سڑکیں تک بند ہوگئیں اورسیاحتی علاقوں میں درجنوں سیاح پھنس کر رہ گئے۔

ہوٹلوں میں محصور سیاحوں کو نکالنے کے لئے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ سخت موسم کی وجہ سے پائلٹ کو بھی پریشان کا سامنا کرنا پڑا۔ پائلٹ نے ہمت نہ ہاری اورہیلی کاپٹر کو برف کی چٹان پر اتار دیا۔ اس ریسکیو آپریشن کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے تمام افراد کو بحفاظت گھروں تک پہنچادیا گیا۔