کابل: ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑاجھٹکا، اہم مشیر کا ترجمان مارا گیا


کابل (24نیوز)فغانستان کے دارالحکومت کابل میں رواں ہفتے ہوٹل پر حملے میں ہلاک ہونے والوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مشیر کے ترجمان گلین بھی شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق بیس جنوری کو کابل کے ہوٹل میں حملے میں گیارہ غیر ملکیوں میں4امریکی بھی ہلاک ہوئے۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس حملے کی تصدیق کردی۔
ترجمان نے اعتراف کیا کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں گلین سلیگ بھی شامل ہیں۔ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مشیر رک گیٹس کے ترجمان گلین افغانستان میں ایک مشن کے تحت کام کر رہے تھے۔


کابل میں انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کانفرنس میں 100سے زائد آئی ٹی منیجر اور انجینئرز بھی شریک تھے۔ کابل ہوٹل حملے میں امریکی اہمیت شخصیت گلین بھی ہلاک ۔