سندھ ، بلوچستان کی حکومتوں نے بین الصوبائی اتحاد بنا لیا

سندھ ، بلوچستان کی حکومتوں نے بین الصوبائی اتحاد بنا لیا


کراچی (24 نیوز) کراچی میں سندھ اور بلوچستان سرکار کی بڑی بیٹھک ہوئی، وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی بیٹھک میں آصف علی زرداری شریک ہوئے اور ن لیگ کے کابینہ ارکان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مفاہمت کے بادشاہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی اہم ملاقات، ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ اور کابینہ کے ارکان بھی شامل تھے۔ آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں مل کر کام کریں گے، جمہوری طریقے سے تبدیلی اچھا اقدام ہے۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کئے۔

وفاق سے معاملات کے لیے سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے بین الصوبائی اتحاد بنا لیا۔ صوبوں کے معاملات وفاقی فورم پر اٹھانے پر اتفاق، اہم اجلاس میں سینیٹ انتخابات پر بھی مشاورت ہوئی۔