ننھی زینب کے قاتل کو جلد ازجلد لٹکانے کی تیاری،روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی


لاہور (24 نیوز) ہائیکورٹ نے زینب سے زیادتی اور قتل کے ملزم کےمقدمہ کی روزانہ کی بنیاد پرسماعت کرنے کاحکم دے دیا۔

مقدمہ کےچالان کےبعدانسداد دہشت گردی کورٹ لاہور کو 7روز میں فیصلہ کی ہدایت دے دی گئی۔ ایڈیشنل رجسٹرارلاہور ہائیکورٹ مانیٹرنگ محمد کلیم خاں نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کی جانب سے زینب قتل کیس کی روزانہ سماعت کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں گئیں۔ ایڈیشنل رجسٹرار ڈسٹرکٹ جوڈیشری محمد کلیم خاں کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت ایک لاہور کے جج شیخ سجاد احمد کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہےکہ زینب قتل کیس میں چالان پیش ہونے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائےاور قانون کے مقررہ سات روز میں مقدمہ کے فیصلہ کو یقینی بنایا جائے۔