پاک جنوبی افریقہ تیسرا ون ڈے آج سنچورین میں کھیلا جائےگا

پاک جنوبی افریقہ تیسرا ون ڈے آج سنچورین میں کھیلا جائےگا


سنچورین (24 نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا میچ آج سنچورین میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں میں پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، قومی ٹیم میں محمد عامر کی شمولیت کا امکان ہے۔

پروٹیز اور گرین شرٹس کے درمیان 5 میچز کی سریز کے تیسرے ون ڈے کا میدان آج لگے گا، شاہینوں نے سنچورین میں ڈیرے ڈال لئے، میزبان ٹیم کو قابو کرنے کے لیے قومی ٹیم نے پلان بھی بنالیا۔  تیسرے میچ کیلئے تجربہ کارفاسٹ بولر محمدعامرکی 4 ماہ بعد فائنل الیون میں شمولیت کا امکان ہے، جنوبی افریقی ٹیم میں ڈیل اسٹین اور کوئنٹن ڈی کوک کی واپسی ہوئی ہے، دونوں کھلاڑیوں کو پہلے 2 میچز میں آرام کا موقع دیا گیا تھا۔

یاد رہے دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے،پہلے میچ میں پاکستان نے 5 وکٹوں سے بازی ماری تو دوسرے ون ڈے میں میزبان ٹیم 5 وکٹ سے فاتح رہی تھی، دونوں ٹیموں کے کپتان سیریز میں برتری کے لیے پرجوش ہیں، تیسراون ڈے میچ پاکستانی وقت کےمطابق شام 4بجےشروع ہوگا۔