پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی پرفائرنگ

پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی پرفائرنگ


کراچی(24نیوز) کراچی کے علاقہ پرانا حاجی کیمپ میں پانی کے تنازع پر فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ پرانا حاجی کیمپ میں پانی کے تنازع پر فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی رمضان گھانچی زخمی ہوگئے،  فائرنگ کے الزام میں ٹمبر مارکیٹ کے یو سی چئیرمین سلمان اور اس کے بیٹے شاہنواز کو حراست میں لےلیا گیاہے،بقول رمضان گھانچی ٹمبر مارکیٹ کے عہدیدار سلیمان سومرو اور انکے بیٹوں نے ان پر فائرنگ کی،رمضان گھانچی زخمی بتائے جاتے ہیں اور سول ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی رہنما رمضان گھانچی کو سول ہسپتال سے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا،  یو سی چئیرمین سلمان اور اس کے بیٹے شاہنواز کو حراست میں لیا گیا، ملزموں کا تیسرا ساتھی علی مفرور ہے،واقعہ کا مقدمہ 16/2019 نیپئر تھانے میں درج کرلیا گیا،ملزموں سے تحقیقات جاری ہیں، مقدمہ زخمی ایم پی اے رمضان گھانچی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔