سوشل میڈیا بچوں کیلئے خطرہ

سوشل میڈیا بچوں کیلئے خطرہ


لندن( 24نیوز )آج کل چھوٹوں،بڑوں ،مردو خواتین میں سوشل میڈیا کا کریز پایا جاتا ہے،کوئی فیس بک استعمال کرتا نظر آتا ہے تو کوئی ٹوئٹس کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کررہا ہوتا ہے،یو ٹیوب،ٹک ٹاک ،وی چیٹ اور دوسری ویب سائٹس بھی انسانوں کو مصروف کرنے کا ذریعہ بن چکی ہیں،جہاں یہ سائٹس انٹرٹینمنٹ کا ذریعہ ہیں تو دوسری طرف ان کے خطرناک نقصانات بھی ہیں۔

ان سائٹس کا سب سے بڑا نقصان وقت کی بربادی،سماجی زندگی کا بگاڑ اور صحت کی خرابی ہیں،بچوں کیلئے تو یہ زہر قاتل ثابت ہورہا ہے،نئی تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا نے کروڑوں بچوں کی زندگیوں کو رسک پر ڈال دیا ہے،ماہر ین نے خبر دار کیا ہے بچے صحت کیلئے مفید ویکسین کو اپنے لئے خطرہ سمجھنے لگے ہیں،غلط معلومات ان کے ذہنوں کو متاثر کررہی ہیں،بچے ویکسین لگوانے سے انکار کررہے ہیں۔

برطانوی پبلک ہیلتھ کے مطابق نصف سے زائد بچوں کے ساتھ والدین میں بھی سوشل میڈیا پر منفی پیغامات کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ادارے نے خبر دار کیا ہے کہ ایسی صورتحال رہی تو بچوں کی صحت تباہ ہوجائیگی۔