الیکشن کمیشن نےعمران خان، شہباز شریف اور خواجہ آصف کی میڈیا ٹاک کا نوٹس لے لیا


 اسلام آباد ( 24نیوز ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان ، شہباز شریف اور خواجہ آصف کی میڈیا ٹاک کا نوٹس لے لیا۔الیکشن کمیشن نے تمام چینلز کو بھی ہدایت کی ہے کہ ایسی خلاف ورزی سے فوری اجتناب کرے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے این اے 53 اسلام آباد میں ووٹ کاسٹ کیا، اس کے بعد میڈیا ٹاک کی جس کے نتیجہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ اسٹیشن کے باہر عمران خان کی میڈیا ٹاک کا نوٹس لے لیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کی میڈیا ٹاک انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیف الیکشن کمشنر کا راولپنڈی کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے این اے 53 اسلام آباد میں ووٹ کاسٹ کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ تحریک انصاف کوووٹ ڈالیں، لیکن عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے نہیں، ملک کے مستقبل کے لیے نکلیں اور ملک کی خاطر اپنا فرض ادا کریں۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کیمروں کے سامنے مہر لگانے کے عمل کا نوٹس لے لیا، عمران خان سے وضاحت طلب کی گئی ہے ، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ووٹ کی حرمت پامال کی،ووٹ کی راز داری ظاہر کرنے پر چھ ماہ قید اور جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔

 

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito