کس سیاستدان نے کہاں ووٹ کاسٹ کیا؟ جانیے

کس سیاستدان نے کہاں ووٹ کاسٹ کیا؟ جانیے


24نیوز : تمام تر سیاستدانوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کر دیے۔

آج قومی اسمبلی کے 272 میں سے 270 حلقوں جب کہ صوبائی اسمبلیوں کے 577 میں سے 570 حلقوں میں الیکشن ہو رہا ہے،جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اہل خانہ کے ساتھ راولپنڈی میں ووٹ کاسٹ کیا،اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام گھروں سے باہرنکلیں اور ووٹ ڈالیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے مضبوط اور متحد کھڑے ہیں۔

ن لیگ کے صد شہباز شریف نے جونیئر ماڈل سکول اے بلاک ماڈل ٹاون لاہور ، سردار ایاز صادق نے سردار ہائی اسکول گڑھی شاہو لاہور، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے این اے 54 اسلام آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ڈیرہ اسما عیل خان ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہنوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے نوابشاہ ، سید خورشید شاہ نے این اے 207 سکھر میں اسلامیہ کالج کے پولنگ اسٹیشن نمبر 29 میں ووٹ کاسٹ کیا۔

سراج الحق نے دیر،عمران خان،شاہد خاقان عباسی،اسد عمر نے اسلام آباد،فریال تالپور نے نواب شاہ ،فاروق ستار،مصطفٰی کمال نے کراچی میں ووٹ کاسٹ کیا۔

سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم ووٹ ڈالنے برطانیہ سے لاہور آئے اور انہوں نے اپنے حلقے میں اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ کاسٹ کیا ہے،جاوید ہاشمی نے ملتان میں ووٹ کاسٹ کیا ہے۔پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر)راحیل شریف نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا،انہوں نے اپنا ووٹ لاہور کینٹ کے علاقے میں ڈالا۔

دوسری جانب سیاسی رہنما سوشل میڈیا پر  اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں، بختاور بھٹو زرداری نے اپنی تازہ ترین ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ پیاری چیز یہ ہے کہ یہاں جمہوریت ہے اور اسکے لیے انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے پاکستان کی تاریخ میں آمریت سے جمہوریت کے سفر کو ممکن بنایا ۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ بدترین جمہوریت بہترین ڈکٹیٹر شپ سے ہر صورت اچھی ہے اور آخر میں جیئے بھٹو کا نعرہ لگایا ہے ۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نوڈیرو  (این اے200) میں اپنا قومی فریضہ ادا کیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito