خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق ہیلپ لائن کا افتتاح

 خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق ہیلپ لائن کا افتتاح


کراچی(24نیوز)کراچی میں خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا گیا، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے سینٹرز پر آنے والے لوگوں کے کوائف کو پوشیدہ رکھا جائیے گا،آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ 

صوبائی وزیر صحت نے کراچی میں خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق ہیلپ لائن کا افتتاح کردیا، پوچھو نامی ہیلپ لائن کے ذریعے طبی رہنمائی حاصل کی جاسکے گی۔ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں ہیلپ پائن چوبیس گھنٹے کام کرے گی۔ بہت سارے لوگ خاندانی منصوبہ بندی پر بات کرنے سے کتراتے ہیں ۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ سینٹرز پر آنے والے لوگوں کے کوائف کو پوشیدہ رکھا جائیے گا ۔۔۔نجی اداروں اور این جی اوز بھی اس منصوبے میں ہمارے ساتھ کام کررہے ہیں۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو اس سلسلے میں آگاہی دینا ضروری ہے ،۔ملک کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،مناسب حکمت عملی کے ذریعے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer