چیمپئنز ہاکی ٹرافی،پاکستان کو مسلسل دوسری شکست

چیمپئنز ہاکی ٹرافی،پاکستان کو مسلسل دوسری شکست


ایمسٹر ڈیم( 24نیوز ) چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے پاکستان کو مسلسل دوسری شکست،بھارت کے بعد آ سٹریلیا نے بھی ہرادیا،،ٹورنامنٹ میں آگے بڑھنے کے لئے باقی میچوں میں کامیابی درکار ہوگی ۔
تفصیلات کیمطابق چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شکستوں کا سلسلہ جاری، بھارت کے ہاتھوں چار صفر سے شکست کے بعد دفاعی چیمپیئن آ سٹریلیا کے ہاتھوں بھی پاکستان کو دو ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑ،پاکستانی ٹیم نے دوسرے میچ کا جارحانہ انداز میں آ غاز کیا اور کھیل کے نویں منٹ میں اعجاز احمد نے قومی ٹیم کو برتری دلادی۔
کھیل کے 27ویں منٹ میں ٹرینٹ میٹونز نے گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کردیا ،تیسرے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم نے قدرے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی فاروڈز نے گول کرنے کے یقینی مواقع ضائع کئے۔

 یہ بھی پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ: بھارت سے بدترین شکست کے بعد پاکستانی ٹیم آج آسٹریلیا کے مدمقابل
میچ کے آخری کوارٹر میں کھیل ختم ہونے سے چار منٹ قبل آسٹریلیا کے بیلک گووورز نے نے دوسرا گول کر کے کینگروز کودوایک کی برتری دلادی جو کہ میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
دو میچوں میں مسلسل شکست کے بعد پاکستان کو اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے امکانات معدوم ہونے لگے ہیں۔