پاکستان درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہے:علی جہانگیر صدیقی

پاکستان درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہے:علی جہانگیر صدیقی


واشنگٹن( 24نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں پاکستان سمیت بھار تی کمیونٹی کے افراد بھی شریک ہوئے۔
امریکا میں تعینات پاکستان کے نئے سفیر علی جہانگیر ِصدیقی کے اعزاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے عشائیہ دیا، تقریب میں پاکستان سمیت بھارتی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی، تقریب میں موجود سکھ برادری کے لوگوں نے موسیقی پر خوب رقص بھی کیا۔
تقریب سے خطاب میں علی جہانگیر صدیقی نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت کئی چیلینز کا سامنا ہے،لیکن ہی چیلینجز دیگر ممالک کو بھی درپیش ہیں، جن کا مقابلہ کرکے ہی مشکل حالات سے نمٹا جاسکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:   طیب اردگان ایک بار پھر ترک صدر منتخب،حامیوں کا جشن
علی جہانگیر صدیقی نے کہا کہ پاکستان بھی خود کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہے, امید ہے کہ بہت جلد صورتحال بہتر ہوجائے گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسناد تقرر پیش کرنے کے بعد علی جہانگیر صدیقی کے اعزاز میں یہ پہلی تقریب ہے۔