گرے لسٹ،پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے دنیا کے بڑے پیرس میں جمع

گرے لسٹ،پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے دنیا کے بڑے پیرس میں جمع


اسلام آباد( 24نیوز ) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف ) کے پیرس میں جاری اجلاس میں پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا، پاکستان کا نام ' گرے لسٹ ' میں آنے کے معاملے پر آج ریویو کیے جانے کا امکان ہے، جہاں نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر پاکستان کی نمائندگی کریں گی،24 سے 29 جون تک پیرس میں جاری رہنے والے اجلاس میں پاکستان کا نام باضابطہ طور پر ایف اے ٹی ایف کے گرے ممالک کی فہرست سے نکالنے یا مستقل طور پر شامل کیے جانے کے معاملے پر غور ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  طیب اردگان ایک بار پھر ترک صدر منتخب،حامیوں کا جشن
نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے پیرس پہنچ چکی ہیں، جہاں وہ ' گرے لسٹ ' میں پاکستان کے نام کے حوالے سے اسلام آباد کا موقف اجلاس کے سامنے رکھیں گی اور اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے اور کالعدم تنظیموں اور دیگر گروہوں کے خلاف کیے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گی۔
پاکستانی حکام کا موقف ہے کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے پہلے سے موجود قوانین میں بہتری لانے کے ساتھ سا تھ ان پر عملدرآمد بھی بہتر طریقے سے یقینی بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال فروری میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو تادیبی اقدامات کرنے کے لیے 3 ماہ (جون تک) کا وقت دیا تھا۔