مسلم لیگ ن نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

مسلم لیگ ن نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا


کراچی( 24نیوز )مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کے ملک میں 90 فیصد بجلی کا بحران ختم کرلیا، حکومت ملی تو کراچی کے تمام مسائل حل کریں گے، تین سال میں شہر کے ہر گھر میں پانی ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے کراچی باضابطہ الیکشن مہم کا آغاز کردیا،مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کراچی میں پہنچ گئے ،انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کیا،مسلم لیگی رہنماو¿ں نے ایئرپورٹ پر شہباز شریف کا استقبال کیا، جس کے بعد وہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز اینڈ کامرس انڈسٹری کے ہیڈ آفس پہنچے، جہاں پر تاجروں سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کے 2013میں جب حکومت ملی تو لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ دوبڑے چیلنجز تھے،بجلی کا بحران 100فیصد نہیں تو 90فیصدحل ہوچکاہے۔

کراچی کے حوالے سے شہبازشریف نے کہا کے آج تک کراچی کاس کا معاشی حق نہیں مل سکا۔ جس طرح بجلی کا بحران حل کا، اگر حکومت ملی تو تین سال میں کراچی کے ہرگھرمیں پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کے2014 میں دھرنے کے دوران سات ماہ تک ملک کوبند کردیا گیا،پچھلے پانچ سال کی کارکردگی آپ کے سامنے ہے، آپ کو فیصلہ کرنا ہوگا ملک کی باگ دوڑ کس کے ہاتھ میں دینی ہے۔