روپے کی رفتار تیز، ڈالر کو بریک لگ گئی

روپے کی رفتار تیز، ڈالر کو بریک لگ گئی


  کراچی ( 24نیوز ) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ رک گیا، دو ہفتے کی بے قدری اور مسلسل اتار چڑھاو کے بعد ہفتے کے پہلے روز کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مستحکم رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 121 روپے 50 پیسے پر مستحکم رہی جبکہ یورو کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 6 پیسے اور برطانوی پونڈ کے مقابلے میں 8 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تاہم جاپانی ین ایک پیسے کے اضافہ سے ایک روپے دس پیسے کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پاور اور کنسٹرکشن سیکٹر میں ریکارڈ سرمایہ کاری 

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 124 روپے 50 پیسے پر مستحکم رہی جبکہ روپے کے مقابلے میں برطانوی پونڈ اور یوری کی قیمت 50 پیسے کم ہو گئی، گزشتہ دو ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں پانچ اعشاریہ صفر نو فیصد کمی رکارڈ کی گئی تھی۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito