فواد چودھری کو افتخار چودھری پر تنقید مہنگی پڑ گئی

فواد چودھری کو افتخار چودھری پر تنقید مہنگی پڑ گئی


لاہور ( 24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری کی سابق چیف جسٹس افتخارچودھری پر ٹیریان کا معاملہ اٹھانے پر دھاوا بول دیا۔ لیکن پریس کانفرنس میں انہیں لینے کے دینے پڑ گئے۔ جب پارٹی کی خاتون رہنما نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر سوال اٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کپتان سے زیادہ کپتان کے وفاداربننے کی کوشش میں ٹیریان کا معاملہ اٹھانے پر فواد چودھری آؤٹ آف کنٹرول ہو گئے۔ انھوں نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران افتخار چودھری کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن ایپلٹ ٹربیونل نے عمران خان کیخلاف محفوظ فیصلہ سنادیا 

پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ افتخارچودھری، ارسلان اور دیگر افراد اربوں کے فراڈ میں ملوث ہیں۔ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فراڈ کا شکار ہونے والے دھکے کھا رہے ہیں۔

فواد چودھری پریس کانفرنس کے دوران افتخار چودھری پر تنقید کر رہے تھے کہ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما فاطمہ شاہ نے ٹکٹوں کی تقسیم پر سوال اٹھا۔ دیا۔

خاتون رہنما نے کہا کہ ایڈن کے متاثرین کو انصاف دلانے کی بات کرتے ہیں، ہمیں کون انصاف دے گا؟

پریس کانفرنس ملاحظہ کیجئے: