سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کی اپیل خارج کر دی


اسلام آباد ( 24نیوز ) سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کی اپیل خارج کر دی، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ہم معلوم کرنا چاہتے تھے کہ عافیہ زندہ ہیں یا نہیں، اب معلوم ہوگیا ہے کہ وہ حیات ہیں،اس سے زیادہ عدالت کچھ نہیں کر سکتی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جتنا ہمارے اختیار میں تھا کر دیا۔اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتے ہم معلوم کرنا چاہتے تھے عافیہ زندہ ہیں یا نہیں اس حوالے سے وزارت خارجہ کو نوٹس جاری کیا تھا اب معلوم ہوگیا ہے کہ وہ زندہ ہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگرعافیہ صدیقی کو آزاد کرانا چاہتے ہیں تو امریکہ کی سپریم کورٹ سے رجوع کریں۔

یہ بھی پڑھیں:جے آئی ٹی رپورٹ ناقابل قبول ثبوت 

 ہم امریکی حکومت کو کیسے حکم دے سکتے ہیں۔ عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے میں حکومت پاکستان اور عدالتیں کچھ نہیں کر سکتیں۔ عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے چیف جسٹس سےکہا کہ آپ عافیہ کو واپس پاکستان لا سکتے ہیں، جس کے جواب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم کسی خود مختار ملک کو حکم نہیں دے سکتے،اگر ہم یہاں سے کوئی ہدایات جاری کریں اور امریکی حکومت اسے رد کر دے تو پاکستان کی تضحیک ہوگی۔ سپریم کورٹ نے عافیہ صدیقی کیس نمٹا دیا۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito