شہرقائد میں پانی کی سنگین صورت حال پر شاہد آفریدی بول پڑے


 کراچی( 24 نیوز ) شہر قائد کو پیاسا دیکھ کربوم بوم آفریدی بھی چپ نہ رہ سکے، بولے سمندر کے کنارے ہونے کے باجود کراچی کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین کرکٹ ٹیم   شاہد خان آفریدی بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں حکام بالا کو جگانے کی کوشش۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بنے 70برس کا عرصہ بیت چکا ہے، لیکن ملک کے معاشی حب کراچی کے مسائل جوں کے توں ہیں۔ کئی حکومتیں آئیں اور گئیں لیکن پانی کا مسئلہ آج تک حل نہ ہوسکا۔

 یہ بھی پڑھیں:کراچی: شاہ فیصل کالونی نمبرکی سیوریج لائن میں دھماکہ 

شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ سمندر کنارے ہونے کے باوجود اس شہر کے باسی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ سابق کپتان نے سوال کیا کہ آخر پانی کا مسئلہ کب حل ہوگا؟