انسانی عضاء کی غیر قانونی پیوندکاری کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

انسانی عضاء کی غیر قانونی پیوندکاری کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد


لاہور ( 24نیوز ) :گردوں اور جگر کی غیر قانونی پیوندکاری  کا معاملہ، عدالت نے  انسانی عضاء کی غیر قانونی پیوندکاری  کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔

ایف آئی اے نے چند روز قبل شادمان میں واقع ہیلتھ کلینک پر چھاپہ مار کر انڈین ڈاکٹرز کی مدد سے غیر قانونی طور پر گردوں کی پیوندکاری کرنے والا گروہ گرفتار کیا۔ مرکزیملزم علی کے خلاف ہوٹا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد:کھلونا گنوں نے30 معصوموں کی بینائی چھین لی

ایف آئی اے کے مطابق ملزم سادہ لوح شہریوں کو پیسوں کا جھانسہ دے کر انڈیا لیجا کر غیر قانونی طور پر انسانی پیوندکاری کرتے تھے۔ انڈین ڈاکٹرز کے حوالے سے ہائی کمیشن کو بھی مراسلہ لکھ دیا گیا ہے۔
 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito