فرشتہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

فرشتہ قتل کیس میں اہم پیشرفت


اسلام آباد(24 نیوز) فرشتہ کیس میں گرفتار ملزم محمد نثار کی جیل میں شناختی پریڈ، فرشتہ کی بہن نے قاتل کو پہنچان لیا۔  آلہ قتل کی برآمدگی،مزید ثبوتوں اور تفتیش کے لئے عدالتی اجازت کے ملزم کو کل جیل سے تھانے لایا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق بچی کی بہن نے جیل میں قاتل کو پہچان لیا، شناخت پریڈ کے دوران سفاک قاتل محمد نثار نے خود کو چھپانے کی ناکام کوشش کی۔ ملزم کے ساتھ دس دیگر ملزموں کو بھی شناخت پریڈ کے عمل میں شامل کیا گیا تھا، قاتل کی شناخت پریڈ ایگزیکٹو مجسٹریٹ، پولیس اور جیل حکام کی موجودگی میں کروائی گئی، آلہ قتل کی برآمدگی،مزید ثبوتوں اور تفتیش کے لئے عدالتی اجازت کے ملزم کو کل جیل سے تھانے لایا جائے گا۔