پاپ موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کی 10 ویں برسی

پاپ موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کی 10 ویں برسی


24نیوز: پاپ موسیقی کےبادشاہ مائیکل جیکسن کومداحوں سےبچھڑے دس برس بیت گئے، ان کا فن چالیس سال تک مرکزنگاہ رہا.

مائیکل جیکسن انتیس اگست 1958 میں امریکی شہر گیری میں پیدا ہوئے اور پانچ سال کی عمر میں ہی میوزک کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ مائیکل جیکسن نے اپنے پہلے سولو البم ’آف دی وال‘ کے ذریعے پاپ موسیقی کی دنیا میں الگ پہچان بنائی۔1982 میں انکے ایک اورالبم ’تھرلر‘ نے ایسا تہلکہ مچایا کہ ہر ایک کی زبان پر ان کا نام تھا جو دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا البم بھی قرار دیا گیا۔کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن2009 کو رکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے، پاپ موسیقی پر اپنے ناقابل فراموش کام کی بدولت مائیکل جیکسن مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ راج کریں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔