وزیر اعلیٰ پنجاب ان ایکشن،پولیس کو بڑا حکم دیدیا

وزیر اعلیٰ پنجاب ان ایکشن،پولیس کو بڑا حکم دیدیا


لاہور(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قبضہ مافیا کے خلاف مہم تیز کرنے کا حکم دیدیا۔ صوبہ بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف نتیجہ خیز ایکشن کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو ہدایات جاری کر دیں۔سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ  آر پی اوز اور ڈی پی اوز اپنے متعلقہ اضلاع میں قبضہ گروپوں کی سرکوبی یقینی بنائیں۔ قبضہ گروپوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔  قبضہ مافیا خواہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ  اراضی اور جائیدادوں پر قبضے کرنے والوں کی جگہ جیل ہے۔  قبضہ گروپوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer