شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت منظور

شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت منظور


کراچی(24نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔  عدالت نے شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالنے کا بھی حکم دے دیا۔ 

سندھ ہائی کورٹ نے نیب ریفرنس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔ عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے شرجیل میمن کو 50 لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے شرجیل انعام میمن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا بھی حکم دیا ۔

دوسری جانب سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے غیر رسمی میں گفتگو میں کہا کے 21 ماہ کے بعد میری ضمانت منظور ہوئی اللہ کا شکر ہے، اکیس ماہ جیل میں بند رہا اور قانونی جنگ لڑی، مجھے عدالتوں پر پورا اعتماد تھا اور ہے ۔  میرا نام پہلے ہی ای سی ایل میں شامل ہے میں کہیں بھاگ نہیں رہا ۔

نیب ریفرنس میں اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے 2 بار شرجیل انعام میمن کی درخواستِ ضمانت مسترد کی تھی۔  نیب ریفرنس میں شرجیل انعام میمن کے علاوہ دیگر 13 ملزمان بھی گرفتار ہیں ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔