تین خطرناک ملزم پولیس حراست سے فرار

تین خطرناک ملزم پولیس حراست سے فرار


شیخوپورہ(24نیوز)شیخوپورہ کے بخشی خانہ سے تین خطرناک ملزم تالے توڑ کرفرار ہوگئے۔

تحصیل کچہری فیروزوالہ کے بخشی خانہ سے تین خطرناک ملزمان عرفان عرف چھوٹو شمشیرعلی اور علی عمران مبینہ طور پر پولیس کے نگران عملے کی ملی بھگت سے تالا توڑ کر فرار ہو گئے،  دو ملزمان عرفان عرف چھوٹو اور شمشیرعلی فیکٹری ایریا اور شرقپور شریف کے تھانوں کے قتل ڈکیتی اور اقدام قتل کے کئی مقدمات میں ملوث تھے جبکہ فرار ہونے والے تیسرے ملزم علی عمران کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ تھانہ مریدکے کے اقدام قتل اور منشیات کے کئی مقدمات میں ملوث تھا اور اس کا تعلق منشیات کے بین الاضلاعی گروہ سے تھا۔

پولیس حکام کے مطابق تینوں ملزمان کے آبائی دیہات سمیت تمام ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لئے ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے

۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer