اٹلی کا مافیا باس یوراگوئے کی جیل سے حیران کن طور پر فرار

اٹلی کا مافیا باس یوراگوئے کی جیل سے حیران کن طور پر فرار


24نیوز: اٹلی کا ایک مافیا باس جنوبی امریکی ملک یوراگوئے کی جیل سے فرار ہوگیا جہاں سے اسے اٹلی کے حوالے کیا جانا تھا.

کیلبیرین مافیا کے نام سے جانا جانے والا بدنام زمانہ روکو مورابیتو 1994 سے اٹلی کے انتہائی مطلوب ملزمان میں سے ایک ہے جسے 20 سال کی کوششوں کے بعد یوراگوئے حکومت نے 2017 میں گرفتار کیا تھا،  روکو اٹلی میں منشیات اور انسانی تجارت جیسے گھناؤنے جرائم سے وابستہ رہا اسے 30 سال کی سزا سنائی گئی تھی. منشیات کی دنیا کا یہ بے تاج بادشاہ یو گرائے کے شہر مونٹیویڈیو کے ری ہیب سینٹر سے 3 ساتھیوں سمیت چھت میں سوراخ کرکے اتوار کی رات فرار ہوا .

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔