عمران طاہر سٹائل کے دنیا بھر میں چرچے

عمران طاہر سٹائل کے دنیا بھر میں چرچے


لندن( 24نیوز )وہ آیا، بیٹسمین کو پویلین کی راہ دکھائی،شیر کی طرح دھاڑا اور باؤنڈری کی طرف دوڑ لگا دی۔یہ ہے سٹائل پاکستانی نژاد جنوبی افریقن کرکٹر عمران طاہر کا جو دنیا بھر میں ہی منفرد ہے۔

عمران طاہر کا یہ سٹائل ان کے چاہنے والوں کو پسند ہےوہیں ان کے سٹائل کو لے کر سوشل میڈیا پر بھی نت نئی ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ کی جارہی ہیں۔

ایک صارف آریان نے عمران طاہر کے وکٹ لینے کے بعد باؤنڈری کی طرف دوڑنے کے سٹائل کو ایک منفرد رنگ دیا ہے۔

عمران طاہر کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح جشن منا کر ایک طرف سے شائقین کو محظوظ کرتے ہیں، دوسرا وہ اکثر اوقات میچ دیکھنے والی اپنی اہلیہ اور بیٹی کو بتانا چاہتے ہیں کہ انہیں ان سے بہت محبت ہے۔

بھارتی کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی کہتے ہیں عمران طاہر کو پکڑنا آسان نہیں، وہ جب آئی پی ایل میچ میں وکٹ لیتے ہیں تو ہم سب مبارکباد دینے کیلئے ان کے وکٹ پر واپس آنے کا انتظار کرتے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer