گرفتاری ہمارا زیور ہے: فریال تالپور

گرفتاری ہمارا زیور ہے: فریال تالپور


کراچی (24نیوز) پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کا کہنا ہے کہ گرفتاری ہمارا زیور ہے،  گرفتاری سے کسی کو جدوجہد سے روکا نہیں جاسکتا۔

پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو سندھ اسمبلی پہنچایا گیا۔ فریال تالپور کی آمد پر جیالے پرجوش دکھائی دیئے اور جئے بھٹو جئے بی بی کے نعروں کی گونج رہی، جیالوں نے پھول نچھاور کرکے بھرپور استقبال کیا۔ اس موقع پر وزرا سعید غنی امتیاز شیخ اور دیگر ارکان بھی موجودتھے، آغاسراج درانی نے فریال تالپور کی گاڑی کادروازہ کھولا۔  فریال تالپور کہتی ہیں گرفتاری ہمارے لیئے زیور ہے، ذوالفقار بھٹو،  بےنظیر بھٹو اور میرے بھائی کےسامنےگرفتاری کی کوئی اہمیت نہیں۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔