نندی پور پاور ریفرنس میں بابر اعوان اور ریاض کیانی بری

نندی پور پاور ریفرنس میں بابر اعوان اور ریاض کیانی بری


اسلام آباد(24نیوز) احتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ ریفرنس میں بابراعوان اورجسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کو بری کر دیا۔ راجہ پرویزاشرف سمیت 3 ملزمان کی بریت کی درخواستیں مستردکردیں۔ احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا. 

سابق وزیرقانون بابراعوان کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا۔ احتساب عدالت نے نندی پورپاورپراجیکٹ میں تاخیر کے ریفرنس میں 5 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پرفیصلہ سنا دیا. جج ارشد ملک نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بابراعوان اور جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کی بریت کی درخواستیں منظورکرلیں جبکہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، ریاض محمود اورشمائلہ محمود کی درخواستیں مسترد کردیں۔

فیصلے کے بعد احاطہ عدالت میں بابراعوان کے حامی وکلانے خوشی میں نعرے لگائے۔ بابراعوان میڈیا سے گفتگو کیے بغیرروانہ ہوگئے۔ سپریم کورٹ نے منصوبے میں تاخیر سے متعلق کمیشن قائم کیا جس نے اپنی رپورٹ میں وزارت قانون و انصاف کے افسران کو منصوبے میں تاخیر کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔