شاہ رخ خان کا زوال شروع



ممبئی (24نیوز) بالی ووڈ کنگ فلم زیرو کے زیروہونا شروع ہوگئے،شاہ رخ حان اپنی آخری فلم کی ناکامی کے بعد تاحال فارغ ہیں ان سے ابھی تک کسی بھی پروڈیوسر نے رابطہ نہیں کیا ہے۔

شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ اب میں  تمام وقت اپنی فیملی کو دوں گا۔فیملی میرے لئے بہت اہم ہے،شاہ رخ خان کے بیان سے لگتا ہے کہ ان کے کیرئیر کا اب زوال شروع ہوگیا ہے۔

یادرہے کنگ خان نے اپنے فنی کیرئیر میں کامیاب فلمیں کی ہیں ان میں دیس پردیس، دیوداس،چنائی ایکسپریس ،چک دے انڈیا،دل والے دلہنیا لے جائینگے،ڈان ٹو،جب تک ہے جان،رب نے بنادی جوڑی وغیر ہ شامل ہیں،فلم کی دنیا میں ان کو بادشاہ تصور کیا جاتا ہے،انہوں رومانوی فلموں میں اپنا نام کمایا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer