سونا انتہائی مہنگا، پہلی شادی بھی مشکل ہوگئی!

سونا انتہائی مہنگا، پہلی شادی بھی مشکل ہوگئی!


کراچی(24 نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونامزیدمہنگا ہونے سے پاکستان میں بھی سونےکی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، ایک تولہ سونا 80 ہزار 5 سو روپےکاہوگیا۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ نےتودوسری شادی مشکل کی لیکن سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نےپہلی شادی بھی مشکل کردی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے نے پاکستان میں بھی سونےکوپرلگادئیے۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں سونےکی فی تولہ قیمت 1300 روپےاضافے کے ساتھ 80 ہزار 5 سو روپےہوگئی۔دس گرام سونا 1115 روپےکےاضافے سے 69 ہزار 16 روپے کا ہوگیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 63 ہزار 2 سو 64 روپے فی دس گرام ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ ریکارڈکیاگیا، جس سے فی اونس قیمت 1429 ڈالرتک پہنچ گئی۔

واضح رہے گزشتہ چار روزمیں سونےکی قیمت میں 5 ہزار روپے فی تولہ اضافہ ہوچکا ہے۔ ماہرین کےمطابق ایران امریکاکشیدگی اورڈالرکی قدر میں کمی کی وجہ سےسونامہنگاہورہاہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer