"میرے والد نے پاکستان کا ذرہ ذرہ سجایا ہے"



لاہور(24 نیوز) ن لیگ کی نائب صدرمریم نوازنے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ بیس سال سےسیاست تونہیں کررہیں مگر گھرپرنظربندی اور 7سالہ جلاوطنی جیسی سزائیں بھُگت چُکی ہوں، ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میرے والد نے پاکستان کا ذرہ ذرہ سجایا ہے ۔

ن لیگ کی نائب صدرمریم نوازکا کہنا ہے کہ وہ 20 سال سے سیاست میں تونہیں مگر ہاؤس اریسٹ اور7سالہ جلا وطنی جیسی سزائیں بھگت چکی ہیں۔ اُنہوں نے یہ بات اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی ۔  اُن کا کہنا تھا سیاست میں تو نہیں تھی مگر سیاست کےخارزاروں سے ضرور گزری ہیں۔

جس دن والد کو ہائی جیکرقراردے کر دوبارعمر قید کی سزا سنائی گئی اس دن بھی کراچی عدالت میں موجود تھی اور جج کو آواز دی تھی کہ بیگناہ کو سزا دی ہے اللہ کاخوف کرو،جس دن میرے والدجدہ میں میرے دادا کی میت کورخصت کررہے تھے، اس دن وہ کہہ رہےتھے کے اب اللہ کے پاس آپ سے پھر ملوں گا، میں تب بھی ان کے پیچھے کھڑی تھی۔

ن لیگ کی نائب صدرمریم نوازنےبذریعہ موٹر وے اسلام آباد جاتے ہوئے ویڈیو  پیغام بھی شیئر کیا جس میں انہوں نےکہاہے کہ یہ آسمان پر اُڑتے ہوئے جہازنوازشریف کے بنائے ہوئے نیواسلام آبادایئر پورٹ کی جانب جارہے ہیں، یہ موٹروے بھی ماشاء اللہ نوازشریف نے بنائی ہے،پاکستان کا ذرہ ذرہ نوازشریف نے سجایا ہے۔

 مریم نواز کاکہنا تھا کہ قوم کی آسانی کیلئے ورلڈ کلاس سڑکیں بنا کرسفرآسان بنایا۔ بدقسمتی سےقوم کےمحسن کوبغیر کسی گناہ یاجرم کے جیل میں پھینکا ہوا ہے۔ 3باروزیراعظم رہنے والاشخص عوام کیلئےقید کی سزا بھگت رہاہے۔ سلیکٹیڈ وزیراعظم نےملک کابراحال کردیا ہے، ترقی رک چکی ہے۔ آج کاروباررک چکے ہیں،مہنگائی سےعوام پس رہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer