آسٹریلوی کرکٹ ٹیم بڑے تنازع میں پھنس گئی


کیپ ٹاؤن(24نیوز) کرکٹ کی دنیا میں نیا بھونچال ، آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑی گئی۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی کھلے عام گیند سے چھیڑ چھاڑ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے لیے وبال جان بن گئی۔ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں نوجوان باؤلرکیمرون بینکروفٹ نے بال ٹیمپرنگ کی۔ گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کیمروں کی آنکھ سے بچ نہ سکی، کیمرون کسی چیز سے گیند کورگڑ تے ہیں اورواپس جیب میں ڈال لیتے ہیں۔

ضرور پڑھیں:شیری رحمان نے پی ایس ایل فائنل کی فیورٹ ٹیم بتادی

اسٹیڈیم میں سکرین پرویڈیو دیکھنے پر امپائرز نے باؤلر کو پاس بلالیا اوران کی جیب کی تلاشی لی گئی۔ میچ ریفری نے کیمرون بینکروفٹ پر گیند کی حالت تبدیل کرنے کا چارج لگایا اور جرمانہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان پر نجم سیٹھی کا پی ایس ایل سیزن فور کیلئے بڑا اعلان

نوجوان باؤلر نے جرم کا اعترا ف کرلیا، کپتان سٹیو اسمتھ نے اعتراف کیا ہے کہ کیمرون کے ارادوں سے واقف تھے، میچ میں کامیابی کے لیے گیند سے چھیڑچھاڑ ٹیم کا فیصلہ تھا۔

ادھرآسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے تحقیقات کا اعلان کیا ہے، چیف ایگزیکٹوجیمز سندر لینڈ کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ اورمداحوں کیلئے سیاہ دن ہے، انہوں نے کہا تحقیقات کیلئے ٹیم جنوبی افریقہ بھیج دی ہے۔

اہم خبر: عامر خان کو بھی پی ایس ایل کے بخار نے لپیٹ میں لے لیا

آسٹریلوی وزارت کھیل نے اسمتھ کوفوری کپتانی چھوڑنے کا حکم دے دیا،وزیراعظم نے بھی واقعہ کو مایوس کن قرار دےدیا۔

 واضح رہے کہ کیپ ٹاﺅن میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جہاں ساﺅتھ افریقہ کو 294رنز کی برتری حاصل ہے۔ میچ اور سیریز میں شکست نظر آتی دیکھ کرآسٹریلیا کے کپتان سٹیو سمتھ نے میچ بچانے کے لئے نوجوان باؤلرکیمرون بینکروفٹ کو غیر قانونی طریقہ استعمال کرنے کو کہا۔