پی ایس ایل فائنل کی تاریخی دن سے اہم مماثلت

پی ایس ایل فائنل کی تاریخی دن سے اہم مماثلت


کراچی(24نیوز) آج جہاں کراچی والے بین الاقوامی کرکٹ سٹارز کی واپسی کا جش منارہے ہیں وہیں 26 سال قبل آج ہی کے دن میں پاکستان کرکٹ کے لیے تاریخی دن ثابت ہوا تھا۔

 پچیس مارچ2018 کراچی میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو رہی ہے، آج ہی دن 26 برس قبل پاکستانی قوم کو کرکٹ کے میدانوں سے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی خوش خبری اُس وقت ملی جب پاکستان نے میلبورن کے تاریخی میدان پر انگلینڈ کو 22رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ جیتا تھا.

یہ بھی پرھیں: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم بڑے تنازع میں پھنس گئی 

عمران خان کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اس کامیابی کی یادیں آج بھی شائقین کرکٹ کے ذہنوں میں تازہ ہیں ۔ ورلڈ کپ فائنل میں جاوید میانداداور عمران خان کی ذمہ دارانہ بلے بازی اور پھر انضمام الحق اور وسیم اکرم کی جارحانہ بلے بازی نے پاکستان کی فتح کی راہ ہموار کی۔

وسیم اکرم کی ایلن لیمب اور کرس لوئس کو کرائی گئی دوگیندوں پرکرکٹ کے مبصرین آج بھی حیران ہیں۔ مشتاق احمد کی گراہم ہک کو گگلی اور پھر عاقب جاوید کے شاندار کیچ کی یادیں آج بھی تازہ ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم،نیشنل اسٹیڈیم کے گیٹ کھل گئے,شائقین کی آمد شروع

آج 25مارچ ہی کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پاکستان کرکٹ کی کامیابی کے ساتھ ہی ورلڈ کپ کی تاریخی کامیابی کی یادیں تازہ ہو جائیں گی۔